کاروار:28/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)جعلی دستاویزات تیار کرکے ایک بینک کو 25لاکھ روپیوں سے زائد کا جھانسہ دینے والے معاملے کو لے کر کدرا پولس تھانہ میں 11افراد کے خلاف کیس درج ہواہے۔
تھانے میں درج شدہ کیس میں راج کمار تمپا شیٹھ کلیدی ملزم ہے ۔ملزم راج کمار مقامی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخ میں بطور زیورات کی جانچ پر مامور تھا۔ اس نے بقیہ 10لوگوں کے ساتھ مل کر جعلی سونے کے زیورات کو رہن رکھتے ہوئے 25،21،000روپئے کا بینک کو چونا لگا کر فرار ہواہے۔
اس سے قبل ملزم راج کمار اسی طرح کی سنڈیکیٹ بینک میں کارستانی انجام دینے پر ملز م مانا گیا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم راج کمار سال 2012سے کدرا کی اسٹیٹ بینک شاخ میں ملازم تھا۔ اس کے علاوہ بھی کئی بینکوں میں زیورات کی جانچ کا کام کرنےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور وہاں بھی لاکھوں روپیوں کی دھاندلی کئے جانا ممکن ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ دھوکہ دہی کے معاملے میں تعاون کئے ناگیش شانبھاگ ، لنگ راج مرئیپا ، سید مجاہد، منیئپا جے ایم، منجولارام، جیمس انیل، آنند باندیکر پر کیس درج کرلیا گیا ہے۔ کدرا پولس جال بچھا کر ملزموں کی تلاش میں سرگرداں رہنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔